فریال مخدوم نےاپنی مشکلات کا موازنہ لیڈی ڈیانا سے کر ڈالا

07:18 AM, 18 Dec, 2016

لندن: عامر خان اور فریال مخدوم کی کہانی میں مائیکل جیکسن کے بعد لیڈی ڈیانا کی انٹری ہوگئی، باکسر عامر خان کی اہلیہ نے اپنی زندگی کی مشکلات کا موازنہ لیڈی ڈیانا سے کر ڈالا۔

شوہر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرتے دم تک عامر کا ساتھ نبھاؤں گی،سسرالیوں کوغصہ دلانے والی سیلفی بھی سامنے آگئی، جن میں انہوں نے بال رنگے،سیلفی بنائی،سوشل میڈیا پرڈالی،مداحوں سے رائے مانگی، جس پر سسرالی بھڑک اٹھے۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور ان کے سسرالیوں کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ یہی تصویر تھی، جو اپریل میں پوسٹ کی گئی تھی، جس میں مسز خان نے اپنے مداحوں سے پوچھا تھا کہ ان کے بال کیسے لگ رہے ہیں،بہو کا یہ جھٹکا سسرالیوں کو زور سے لگا۔

برطانوی اخبار کے مطابق سسرالی بہو کے مختصر لباس اور انداز پر ناخوش تھے اور پھر شروع ہوئی وہی روایتی تو تو میں میں،بہو اور سسرالیوں کے درمیان تکرار اتنی بڑھی کہ عامر کے والد سجاد خان نے بیٹے کی طلاق کی بات کہہ ڈالی، لیکن فریال نے ان باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عامر اوروہ ایک دوسرے کو طلاق دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وہ عامر کے ساتھ جینے مرنے کی قسم نبھائیں گی۔

یہی نہیں،فریال نے اپنی شادی شدہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا لیڈی ڈیانا کی زندگی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ سسرال والوں نے انہیں منگنی کے وقت سے ہی قبول نہیں کی، دیور نے انہیں مائیکل جیکسن کہا، سسرالیوں نے برا بھلا کہا لیکن وہ مرتے دم تک اپنے شوہر کا ساتھ نبھائیں گی۔

مزیدخبریں