اسلام آباد: حکومت پنجاب نے بجلی کمپنیوں کو ریلیف کے لیے خط لکھ دیاہے۔صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بجلی کی پانچ کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 بجلی کی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے جس میں اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے خط میں کہا کہ 14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے جس کے بعد بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی۔بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب میں 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے یونٹ میں 14 روپے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔