اسلام آباد :2050 تک پاکستان کی آبادی کتنی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہےکہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے اور ملک کا شمار ان 8 ممالک میں ہوگا جو دنیا کی آبادی کے نصف ہوں گے۔
اے ڈی بی کے مطابق شہری آبادی میں اضافے کے باعث سیاسی اور انتظامی دبائو بڑھتا جا رہا ہے، شہری آبادی بڑھنے سے بڑے شہروں کے انفراسٹرکچر اور سروسز پر دبائو بڑھ رہا ہے۔
اے ڈی بی کہ جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 99.4 ملین ہوجائے گی, 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی سالانہ شرح آبادی 2.55 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق 2023 کی آبادی کے مطابق پاکستان کی شہری آبادی 93.8 ملین تھی، 1981 کے بعد پاکستان کی شہری آبادی 4 گنا بڑھ چکی ہے، مردم شماری میں پاکستان کی شہری آبادی کا کم تخمینہ لگانے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں شہری آبادی میں سالانہ 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کی شہری آبادی کا کم تخمینہ لگانے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، شہری آبادی میں اضافے کے باعث سیاسی اور انتظامی دباو بڑھتا جا رہا ہے ۔