اسلا م آباد:لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں دریائے کنہار میں نئی جھیل بننے کا خدشہ ہے جس سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
بالاکوٹ میں مہانڈری کے علاقے میں منور نالہ سے متاثرہ پہاڑ سرک سرک کر دریائے کنہار میں گرنے لگا، 40 سے زائد گھرانے براہ راست خطرے کی زد میں آگئے۔
پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں جس کے بعد علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔