اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انسداد بجلی چوری کیلئے بھرپورحکمت عملی بنائی جائے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کی روک تھام ، لائین لاسز اورترسیلی نظام ترجیحات میں شامل ہیں ۔بجلی ترسیل کےنئی انتظامیہ سےڈسکوزکی کارکردگی بہترہوگی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں موجود کرپٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ حال ہی میں بجلی کی ترسیل کی پانچ کمپنیوں میں نئے بورڈ چیئر مین اور ممبران کی تعیناتی ایک شفاف عمل کے ذریعے کی گئی ہے ، امید ہے ان نئی تعیناتیوں سے ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔