خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی بھارت محفوظ ملک نہیں :جان ابراہم

 خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی بھارت محفوظ ملک نہیں :جان ابراہم

ممبئی : بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ  خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی بھارت محفوظ ملک نہیں  ہے۔ جان ابراہم نے انٹرویو میں کہاکہ  خواتین، بچوں اور یہاں تک کے جانوروں کے لیے بھی بھارت محفوظ ملک نہیں  ہے۔

جان ابراہم نے کہا کہ مردوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خواتین کھلونا نہیں ہیں بلکہ وہ ہماری عزت ہیں، اگر ہم خواتین کی عزت کریں گے تو اس سے ہماری اپنی عزت کی حفاظت ہوگی۔ان کاکہنا تھا کہ   بھارت کے مرد حضرات کو سمجھنا ہوگا کہ انہیں خواتین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہیے، اُن کی حفاظت کیسے کرنی چاہیے کیونکہ مرد ہی خواتین کے محافظ ہیں۔


جان ابراہم نے کہا کہ میں اپنی کوشش سے بھارت میں سماجی تبدیلی لانا چاہتا ہوں، ملک میں جانوروں کو ایک خاص حیثیت دلانا چاہتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ بھارت مہان ہے کا نعرہ لگانے سے کچھ نہیں ہوتا، اگر واقعی بھارت سے محبت ہے تو یہاں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بھی اُٹھاؤ، مجھے بھی بھارت سے پیار ہے لیکن میں اس ملک میں ہونے والی جہالت پر تنقید بھی کروں گا۔

مصنف کے بارے میں