ڈاکٹر کے قتل کا معاملہ ، بھارتی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

11:53 AM, 18 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

ممبئی : ڈاکٹر کے قتل کے معاملے کے بعد   بھارتی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔ بھارت میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹروں  اور پیرا میڈیکل سٹاف نے 24 گھنٹے کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے تاہم ایمرجنسی کیسز کے لیے خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے 9 اگست کو کولکتہ کے میڈیکل کالج میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی  کے بعد قتل  کردیاگیاتھا جس کے بعد ملک بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شدیداحتجاج شروع کیا۔

بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن  کی ترجمان  کاکہنا تھا کہ   تمام جونیئر ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، اس کا مطلب ہے کہ 90 فیصد ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں۔وزیر اعلیٰ وسطی بنگال ممتا بینرجی نے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، جبکہ ہر صورت ملزمان کو سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

 ہسپتالوں کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں موجود ملازمین اور اسٹاف کو ایمرجنسی سروسز کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ حکومت کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کی گئی ہے، جس میں ڈاکٹرز کو عوامی مفاد میں ذمہ داریاں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

مزیدخبریں