انڈر 19 ویمن ٹی  ٹوینٹی ورلڈ کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان

انڈر 19 ویمن ٹی  ٹوینٹی ورلڈ کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان

لاہور:انڈر 19 ویمن ٹی  ٹوینٹی ورلڈ کپ 2025ء کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔ ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری کو جبکہ فائنل 2 فروری کو ہو گا۔ملائیشیا میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ویمن انڈر 19 ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی، ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔گروپ اے اور ڈی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 1 اور بی اور سی کی ٹاپ 3، 3 ٹیمیں گروپ 2 میں شامل ہوں گی۔

گروپ اے میں بھارت، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور ملائیشیا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور یو ایس، گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش، ایشیاء کوالیفائر اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں