ملک بھر میں بارشو ں سےتباہی،نشیبی علاقے زیرآب

ملک بھر میں بارشو ں سےتباہی،نشیبی علاقے زیرآب

لاہور: ملک کے مختلف علاقو ں میں مون سو ن بارشو ں نے تباہی مچادی، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فیصل آباد، نارووال اور رحیم یار خان میں بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 8 افراد جان سے گئے ، راجن پور اور ڈیرا غازی خان کے کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ دیواریں اور سولر پینلز گرنے سے 10 افراد زخمی ہوئے، چمن میں ریلوے ٹریک ریلے میں بہہ گیا جبکہ نوشکی میں ریلوے ٹریک میں شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے پاک ایران ریلوے رابطہ بھِی منقطع ہوگیا۔

اس کے علاوہ جنوبی وزیرستان میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، سیلابی ریلا جنڈولہ بازار میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے زرعی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، طوفانی بارشوں سے وانا گومل زام روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہوگئی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، پنجاب اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں