پیپلز پارٹی نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں : قمر زمان کائرہ

   پیپلز پارٹی نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔


انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ   پیپلز پارٹی نے مردم شماری کےنتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری کے پروویژنل نتائج کو منظور کیا گیا۔ 2017ء کی مردم شماری متنازع تھی، نئی کا عمل وقت پر شروع ہوا۔


پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مردم شماری کے نتائج میں غلطیوں کا امکان ہوتاہے، پی پی نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی معاملات کو عدالتوں میں لے جاکر حل کرنے کے حق میں نہیں۔

مصنف کے بارے میں