مانسہرہ کے110 سالہ بزرگ نے  چوتھی  بار سہرہ  سجالیا، 55 سالہ خاتون سے  شادی کرلی 

11:22 PM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

مانسہرہ:مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے چوتھی بار سہرہ سجالیا، 55 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔ عبدالحنان  نے پچپن سالہ خاتون سے شادی کرلی۔دلہے کے پوتے پوتیاں بھی  شادی میں شریک ہوئے۔ دلہے  کے بڑے بیٹے کی عمر ستر سال ہے۔

 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی  ہیں ۔ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔

 نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔

مزیدخبریں