عمر اکمل کی لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات

07:30 PM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لندن:  پاکستان کے مایہ ناز بلے باز  عمر اکمل کی لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عمر اکمل نے کہا کہ کرکٹ سے متعلق نواز شریف سے بات ہوئی ہے۔میاں صاحب سے ایک درخواست کی ہے جو امید ہے قبول ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  میاں صاحب کے پاکستان آنے سے کرکٹ کے حالات مزیداچھے ہوں گے۔ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا اور میں کھیلنا بھی چاہتا ہوں۔  

مزیدخبریں