ورلڈ سکواش فیڈریشن نے  حمزہ خان کو  کلین چٹ دے دی، مصر کی حکومت کا عمر کا اعتراض ختم کردیا 

ورلڈ سکواش فیڈریشن نے  حمزہ خان کو  کلین چٹ دے دی، مصر کی حکومت کا عمر کا اعتراض ختم کردیا 

اسلام آ باد :ورلڈ سکواش فیڈریشن نے   قومی  کھلاڑی  کو کلین چٹ دے دی۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن نے  مصرکا حمزہ خان کی عمر کے حوالے سے اعتراج ختم کرکے حمزہ کوکلین چٹ دے دی ہے۔  مصر کی جانب سے پاکستان کے جونیئر عالمی چمپئن حمزہ خان کی عمر کے حوالے سے کیے گئے دعووں کی ’کوئی بنیاد نہیں‘ ہے اور قومی ایتھلیٹ کو کلین چٹ دے  دی۔ 


پاکستان کے حمزہ خان نے 23 جون 2023 کو مصر کے محمد زکریا کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چمپئن شپ 2023 جیت لی تھی اور 1986 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن گئے تھے۔ حمزہ خان نے محمد زکریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔


بعد ازاں مصر کی سکواش فیڈریشن نے 27 جولائی کو الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ خان کی عمر ان کے پاسپورٹ میں درج عمر سے مختلف ہے اور ورلڈ سکواش فیڈریشن سے اس معاملے کی تحقیق کی درخواست کی تھی۔

ورلڈ سکواش فیڈریشن نے آج اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا مصری اسکواش فیڈریشن کی درخواست کے بعد ورلڈ سکواش فیڈریشن نے ماہرین کے ساتھ جامع مشاورت شروع کی جس میں ورلڈ سکواش فیڈریشن کے میڈیکل کمیشن اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بھی شامل تھی۔


بیان میں کہا گیا کہ مشاورت میں ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2023 ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن حمزہ خان ان کے آفیشل پاسپورٹ پر درج تفصیلات سے مختلف ہیں۔