انتخابات سے پہلے مہنگائی کم کرنے کیلئے پٹرول سستا کرنے کا فیصلہ ، 12 ارب ڈالر سبسڈی دی جائے گی 

05:34 PM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت میں مہنگائی پر کنٹرول کیلئے پیٹرول سستا کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت 12 ارب ڈالر کی سبسڈی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بھارت میں آخری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 14 ماہ پہلے تبدیل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی سے لڑنے کے لئے انتخابات سے پہلے 12 بلین ڈالر کی رقم جاری کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی حکام خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مختلف سرکاری محکموں سے ایک ٹریلین روپے (یعنی 12 ارب ڈالر) تک کی رقم منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں