فن لینڈ ،جہاں کے باسی غمگین نہیں بلکہ ہر حال میں خوش رہتے ہیں!

04:51 PM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

ہیلسنکی: فن لینڈ کاشمار ان ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جہاں پر لوگ غمگین ہونے کی بجائے ہر حال میں خوش رہتے ہیں۔ایک سروے کے مطابق فن لینڈ کے باسی اس فہرست میں سب سے آگے ہیں اور ان کو دوسرے یورپی ممالک پر برتری حاصل  ہے۔

سروے کے مطابق فن لینڈ گذشتہ چھ برسوں سے اس فہرست میں سب سے آگے ہے،۔ اس فہرست میں شامل دیگر ممالک میں بالترتیب ڈنمارک ، سوئٹزرلینڈ، آئیس لینڈ  ،نیدر لینڈ، ناروے، سویڈن، لکسمبرگ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔ 

ہر سال اس حوالے ایک رپورٹ شائع کی جاتی ہے اور سروے کرائے جاتے ہیں، جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ دنیا میں کس ملک کے شہرے خوش  رہتے ہیں اور کس ملک کے شہری غمگین رہتے ہیں۔

اس سروے کو  کرتے ہوئے مختلف وجوہات کو مد نظررکھاجاتا ہے اور   اس میں دولت   اور امارت کوبھی  مد نظر رکھاجاتا ہے۔ اس کے بعد ہیپینس کی رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔ 

مزیدخبریں