حرام کھانے کی فروخت پر ریسٹورنٹ بند

04:23 PM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی: ابوظہبی میں ایک ریسٹورنٹ کو غیر حلال کھانے کی فروخت اور غیر حلال کھانے کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات سے ہی حلال کھانا تیار کرنے پر بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (Adafsa) نے مصحفہ کے علاقے میں واقع برات منیلا ریسٹورنٹ کو انتظامی طور پر بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

ادافسا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا کہ ریسٹورنٹ ابوظہبی امارات میں کھانے کے حوالے سے 2008 کے قانون نمبر (2) کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا ہے۔ مزید برآں، اس کے طرز عمل صحت عامہ کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں۔


ادافسا نےکہا کہ ریستوران کو غیر حلال کھانوں کی فروخت کے لیے ضروری اجازت نامہ حاصل کرنے اور عوام کے لیے دوبارہ کھولنے سے پہلے اپنے آلات کو تبدیل کرنے اور پورے احاطے کو اچھی طرح جراثیم سے پاک کرنے کے بعد دوبارہ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں تمام کھانے پینے کے ادارے باقاعدہ جانچ کے تابع ہیں۔ ادافسا  نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹول فری 800555 کے ذریعے ان سے رابطہ کریں تاکہ فوڈ اسٹیبلشمنٹ میں کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دی جا سکے۔

مزیدخبریں