سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

 سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد
سورس: File

نیو یارک سٹی: امریکا کے شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹک ٹاک شہر کے تکنیکی نیٹ ورکس کے لیے ایک سیکورٹی خطرہ ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سمیت اعلیٰ امریکی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ٹِک ٹاک ایک خطرہ ہے۔ رے نے مارچ میں کہا تھا کہ چین کی حکومت لاکھوں ڈیوائسز پر سافٹ ویئر کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹک ٹاک  کا استعمال کر سکتی ہے اور امریکیوں کو تقسیم کرنے کے لیے بیانیہ چلا سکتی ہے، جس سے قومی سلامتی ک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ 

حکام نے کہا کہ شہر کے اداروں کو 30 دن کے اندر ایپ کو ہٹانا ہوگا جبکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیوائسز اور نیٹورک پر ایپ کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔

 رائٹرز / Ipsos  کی جانب سے کیے جانے والےسروے کے مطابق نصف کے قریب امریکی بالغ ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں