ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں وزیر اعظم کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں دو سینئرصحافیوں کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
پراسیکیوٹر عبدالرحمن خان کازل کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سب سے بڑے بیٹے سجیب وازد کو اغوا اور قتل کرنے کی ناکام سازش کے الزام میں 88 سالہ شفیق رحمان اور 70 سالہ محمود رحمان کو تین دیگر افراد کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دونوں صحافیوں کے دوست اور حامیوں کا کہنا ہے کہ دونوں صحافی بے گناہ ہیں، انہیں ملک کی اپوزیشن کی حمایت کرنے پر سزا دی گئی ہے۔جبکہ دیگر تین ملزمان سازش کے الزامات عائد ہونے کے بعد سے مفرور ہیں اور انہیں بھی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی۔
واضح رہے وزیر اعظم کے بیٹے 52 سالہ سجیب وازد اب اپنی والدہ کی حکومت میں ایک سینئر ایڈوائزری کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔