نواز شریف کیخلاف پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کیخلاف پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کیلئے دائر درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ 

براڈ شیٹ کمپنی کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی کا والیم 10 جاری کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو کرے گا۔

براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ براڈشیٹ کمپنی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

مصنف کے بارے میں