اسلام آباد :حکومت جاتے ہی مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف کیس کھلنا شروع ہوگئے ہیں ۔مریم نواز کے بعد سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا، اس ضمن میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
اس کے علاوہ عدالت عالیہ میں نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 25 اگست کو ہوگی جب کہ سپریم کورٹ پانامہ جے آئی ٹی کے والیم ٹن کے حصول کے لئے براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست پر سماعت 22 اگست کوسماعت کرے گا۔