سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان متوقع

09:46 AM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان آیندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے پر آنے کا مکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کا ممکنہ دورہ 4 سے 6 گھنٹوں کا ہوگا۔ 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت جائیں گے،  بھارت جاتے ہوئے محمد بن سلمان چند گھنٹے پاکستان میں قیام کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں محمد بن سلمان اسلام اباد میں اہم ترین ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں