میر علی مردان ڈومکی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان بنانے پر اتفاق 

09:25 AM, 18 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ:  بلوچستان میں  نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے نامزد میر علی مردان ڈومکی  کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ 

ذرائع  کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طورپر  علی مردان ڈومکی کی تقرری کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہناہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج باقاعدہ تحریر طور پر گورنر بلوچستان کو آگاہ کردیں گے۔ گورنر بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں