شہباز گل پر جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر 

شہباز گل پر جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر 
سورس: File

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ  شہباز گل پر جانور سے بھی بدتر تشدد کیا گیا، شہباز گل اس وقت انتہائی ڈپریشن میں ہیں۔ ہاشم ڈوگر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا۔ 

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کوئی ناخوشگوار واقعہ کروانا چاہتی تھی شہباز گل کی ای سی جی نارمل نہیں آئی ، شہباز گل کے تقریبا 10 ٹیسٹ کروائےگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی کسٹڈی میں ریمانڈ کے دوران تشدد کیا گیا۔  جیل میں شہباز گل پر تشدد نہیں کیا گیا چکی میں رکھا گیا ۔ شہباز گل کو دوبارہ پولیس کسٹڈی کا پتہ چلا تو بہت خوفزدہ ہوگئے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ بیمار ہیں، پمز میں علاج جاری  ہے ۔ وفاقی حکومت انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو  دیکھے اور  زیادتی نہ کرے ۔ میرا نہیں خیال کہ شہباز گل نے کسی کےکہنے پر بیان دیا، شہباز گل کو موقع ملا  تو وہ  اپنے بیان کے حوالے سے حقائق بتائیں گے۔

مصنف کے بارے میں