دوسرا ون ڈے : ہالینڈ کا پاکستان کو فتح کیلئے 187 رنز کا ہدف 

دوسرا ون ڈے : ہالینڈ کا پاکستان کو فتح کیلئے 187 رنز کا ہدف 
سورس: Cricinfo

روٹرڈیم : تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

روٹرڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہالینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ میزبان ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی۔ ان کے 3 کھلاڑی محض 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے تاہم ٹام کوپر اور ڈی لیڈ نے 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا اسکور 117 تک پہنچایا۔

ڈچ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وکرم جیت سنگھ 1، میکس او ڈاؤڈ 1، ویزلی بیریسی 3، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور تیجا ندامانورو بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔

ہالینڈ نے مقررہ 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیدر لینڈز کی طرف سے لیڈز نے سب سے زیادہ 89اور ٹام کوپر نے 66 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، محمد نواز نے تین تین، نسیم شاہ نے دو اور وسیم و شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں