اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا ہے۔