حکمرانوں نے نوٹ بینک کیلئے اپنا ووٹ بینک قربان کر دیا: شیخ رشید

حکمرانوں نے نوٹ بینک کیلئے اپنا ووٹ بینک قربان کر دیا: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ا ور سابق و زیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نوٹ بینک کیلئے اپنا ووٹ بینک قربان کر دیا ہے۔ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’ چین کی رضامندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے، چین کے خلاف اسی کام کیلئے ان کو لایا گیا ہے۔ عمران خان 8 حلقوں میں اہل ہے اور فیصل آباد میں نااہل، یہ کیسا قانون ہے؟ 30 اگست کو غریب پر 10 روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔ مرکز اور صوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے۔‘ 


ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کیلئے ووٹ بینک کو قربان کر دیا۔ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ برطانیہ سے بے دخلی کا معاہدہ ہمارے لئے منفی جائے گا۔‘ 

مصنف کے بارے میں