چار دن کے بعد اشرف غنی نے زبان کھول دی ، پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا

10:41 PM, 18 Aug, 2021

ابو ظہبی:سابق صدر اشرف غنی نے کہا مجبوری میں افغانستان  کو چھوڑا،چاہتا تھا کابل میں  خونریزی نہ ہو،میرا اچانک  افغانستان چھوڑنا امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تھا۔

اشرف غنی نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کابل آکر مجھے ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں تلاش کر رہا تھا ،ملک کو خونریزی سے بچانے کیلئے وقت سے پہلے ملک چھوڑ کر چلا گیا ،انہوں نے کہا میرا اچانک افغانستان چھوڑنا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تھا ۔

انہوں نے کہا ہم سے پہلے بھی بہت سے لیڈر افغانستان چھوڑ کر گئے پھر واپس آگئے،کثیر رقم ساتھ لے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں،  لوگ صورتحال سےآگاہی کےبغیربھاگنےکاطعنہ دیتےہیں،مجھ پر جو بھی الزامات لگے وہ جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،سابق صدر کا کہنا تھا میری زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ کتاب ہے ۔

اشرف غنی نے کہا کابل میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی،  جو اللہ کا احسان ہے،افغانستان  میں جو حالات بنے وہ  ہم سب کی ناکامی تھی۔

مزیدخبریں