پی آئی اےنے افغانستان سے لوگوں کے انخلا کیلئے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا :فواد چوہدری 

10:09 PM, 18 Aug, 2021

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن دوبارہ شرو ع کر دیا ،پاکستانی سفیر منصور احمد خان دوبارہ کابل پہنچ گئے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے پی آئی اے نے افغانستان سے لوگوں کے انخلا کیلئے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے ،اس وقت پاکستانیوں سمیت کئی دوسرے ممالک کے لوگ بھی ہیں جو افغانستان سے اپنے ملک جانا چاہتے ہیں جس کیلئے پاکستان ہر طرح کی سہولت فراہم کر رہا ہے ۔

فواد چوہدری نے کا کہا وزیر اعظم نے ہدایات دی ہیں کہ تمام افراد کیلئے سہولیات پیدا کی جائیں ،پاکستان اب تک 1100 افراد کو کابل سے نکال چکا ہے ،پاکستان نے اپنا سفارتی مشن جاری رکھنے کیلئے سفیر منصور احمد خان کو دوبارہ کابل بھیج دیا ہے ۔

مزیدخبریں