افغانستان کی حالیہ صورتحال،نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم خبر 

08:17 PM, 18 Aug, 2021

 لاہور:افغانستان کی حالیہ صورتحال میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کر دیاجبکہ پی سی بی اور کیوی کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیوی بورڈ کوفول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقینی دہانی کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم آکلینڈ سے روانہ ہونے کے بعد بنگلادیش پہنچ رہی ہے جہاں سیریز مکمل ہونے کے بعد اسے پاکستان کا رخ کرنا ہوگا،مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کا غلبہ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کرکٹرز دورہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں۔

کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہیتھ ملز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان جا رہے ہیں، موجودہ حالات میں ہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب پی سی بی اور کیوی کرکٹ بورڈ کے درمیان باہمی رابطہ ہوا ہے،جس میں پاک نیوزی لینڈ سیریز کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی سی بی نے کیوی بورڈ کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق کیوی بورڈ نے  سکیورٹی ایکسپرٹ رگ ڈکسین کی پاکستان بھجوانے کے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا۔رگ ڈکسین آ ئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے،کیوی ٹیم نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں۔

مزیدخبریں