گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے زیادتی پر فنکار برادری کا اظہار یکجہتی

07:10 PM, 18 Aug, 2021

لاہور :جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے مینار پاکستان میں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر سیاستدان اور فنکار کھل کر سامنے آگئے ۔ 

پولیس کی درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق 14 اگست شام چھ بجے سے رات 9 بجے تک معروف ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرام کو چارسو سے زائد افراد کے گروہ نے مسلسل تشد د کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر عائشہ کے کپڑے پھاڑدیئے گئے اور اس کو گیند کی طرح ہوا میں اچھالا گیا ۔ جس کی پولیس کو شکایت کی گئی لیکن پولیس کی طرف سے فوری ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے وہاں موجود افراد کو مزید موقع مل گیا ۔ 

عائشہ اکرام کے ساتھ ہونے والے ناروسلوک نے پوری انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا ہے ۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر فنکار برادری نے عائشہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ 

 اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے  ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری سزا ملنی چاہئے ۔ 

!#MinarePakistan

مزیدخبریں