لاہور :جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے مینار پاکستان میں خاتون کے ساتھ ناروا سلوک پر سیاستدان اور فنکار کھل کر سامنے آگئے ۔
پولیس کی درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق 14 اگست شام چھ بجے سے رات 9 بجے تک معروف ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرام کو چارسو سے زائد افراد کے گروہ نے مسلسل تشد د کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر عائشہ کے کپڑے پھاڑدیئے گئے اور اس کو گیند کی طرح ہوا میں اچھالا گیا ۔ جس کی پولیس کو شکایت کی گئی لیکن پولیس کی طرف سے فوری ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے وہاں موجود افراد کو مزید موقع مل گیا ۔
عائشہ اکرام کے ساتھ ہونے والے ناروسلوک نے پوری انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا ہے ۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر فنکار برادری نے عائشہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اس واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری سزا ملنی چاہئے ۔
I'm at a loss for words right now, Empty just empty and I truly feel sorry from the core of my heart! ????
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) August 18, 2021
High time we should take an action as soon as possible otherwise this will keep going on and on and we will keep failing as a society like always!#MinarePakistan
اداکارمنشا پاشا نے کہا کہ آزادی کے دن ایسا واقعہ بہت مایوس کن ہے ۔ — Mansha Pasha (@manshapasha) August 18, 2021