ابوظہبی :افغان طالبان کی کابل میں انٹری سے قبل ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی سے متعلق کئی ایک متضاد خبریں سننے کو ملیں کہ وہ اومان میں ہیں یا وہ تاجکستان چلے گئے ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا کے مطابق اشرف غنی ابوظہبی پہنچ گئے ہیں ۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اشرف غنی کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انسانی بنیادوں پر انہیں اور انکے خاندان کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی سے اس وقت ابوظہبی میں موجود ہیں ،جہاں سے وہ بہت جلد امریکہ کی اُڑان بھریں گے ۔
واضح رہے ا س سے قبل اشرف غنی کی تاجکستان، اور عمان میں پناہ لینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔