قندھار:افغانستان میں طالبان کی سب سے خطرناک جنگجو فورس بدری 313 بٹالیں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ،کابل میں داخلے کے بعد طالبان کی بدری 313 بٹالین نے افغانستان کے مختلف حصوں میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔
طالبان نے بدری 313 بٹالین کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں ہیں جن میں خاص فوجی لباس پہنے کمانڈوز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ انھیں افغانستان کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں خصوصی آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کابل میں صدارتی محل کو فتح کرنے کے بعد طالبان کے لیڈر ز نے فوری طور پر سپیشل بدری 313 بٹالین کو وہاں تعینات کر دیا تھا ۔