طالبان تسلیم شدہ دہشتگرد گروپ ہے تسلیم نہیں کریں گے ، کینیڈا کا اعلان

05:43 PM, 18 Aug, 2021

ٹورانٹو :کینیڈا نے کہا ہے کہ طالبان تسلیم شدہ دہشتگرد تنظیم ہے اس کو تسلیم نہیں کریں گے  ۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ  طالبان نے طاقت کے ذریعے ایک منتخب جمہوری حکومت پر قبضہ کیا ہے،

کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کینیڈا کے قانون کے تحت ایک تسلیم شدہ دہشت گرد تنظیم ہے، کینیڈا نے طالبان کو اس وقت بھی تسلیم نہیں کیا تھا جب وہ 20 سال قبل افغانستان پر قابض تھے، کینیڈا کا افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا اجلاس 24 اگست کو جنیوامیں ہو گا، اجلاس میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد انسانی حقوق کے معاملے پربحث ہو گی، اجلاس پاکستان، اسلامی تعاون تنظیم اور افغانستان کی درخواست پر بلایا جا رہا ہے، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور جاپان سمیت 89 ممالک درخواست کی حمایت کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں