اسلام آباد:نور مقدم کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا ،ملزم ظاہر جعفر کے نفسیاتی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ،اڈیالہ جیل کی سائیکالوجسٹس نے عثمان مرزا اور ظاہر جعفر کے ٹیسٹ کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق نور مقدم کیس کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کا نفسیاتی ٹیسٹ کروایا گیا ،اڈیالہ جیل کی سائیکالوجسٹس نے عثمان مرزا اور ظاہر جعفر کے ٹیسٹ کئے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق عثمان مرزا اور ظاہر جعفر کو ذہنی طور پر صحت مند قرار دے دیا گیا۔
ملزم ظاہر جعفر کے ٹیسٹ کے بعد یہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ ملزم ذہنی طور پر مکمل صحت مند ہیں ،انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا جرم کیا ہے ،اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کو ملنے والی سزائیں کیا ہیں اور مزید کیا ہو سکتی ہیں ۔