لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر لڑکی کیساتھ پیش آنے والے انتہائی شرمناک اور بہیمانہ واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔ حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔‘
واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے، اور ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں۔ #400men
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) August 18, 2021
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور بہیمانہ فعل ہے، اسلامی اقدار کے حامل ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلیٰ درجے پر ہیں۔ چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔‘
گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا واقعہ انتہائی شرمناک اور بہیمانہ فعل ہے، اسلامی اقدار کے حامل ہمارے مشرقی معاشرے میں خواتین عزت و احترام کے اعلیٰ درجے پر ہیں۔ چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔#400men
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) August 18, 2021
فیاض الحسن چوہان نے متاثرہ لڑکی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے لکھا ’ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے فون پر رابطہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس معاملے میں حکومت کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ فیاض الحسن کی متاثرہ لڑکی کو یقین دہانی۔‘
ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گریٹر اقبال پارک واقعے کی متاثرہ لڑکی سے فون پر رابطہ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن تعاون کی پقین دہانی کرائی۔ اس معاملے میں حکومت کا مکمل تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ فیاض الحسن چوہان کی متاثرہ لڑکی کو یقین دہانی۔
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) August 18, 2021
ترجمان پنجاب حکومت نے واقعے میں ملوث چند افراد کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا ’گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث ان کرداروں کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔ پولیس حکام نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے سائنٹیفک طریقے سے ان سمیت تمام افراد کو ٹریس کر رہی ہے۔‘
گریٹر اقبال پارک واقعے میں ملوث ان کرداروں کی اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی گئی ہے۔ پولیس حکام ناردا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مدد سے سائنٹفک طریقے سے ان سمیت تمام افراد کو ٹریس کر رہی ہے۔@OfficialDPRPP @Lahorepoliceops @DIGOpsLahore pic.twitter.com/zwyMa9ENfX
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) August 18, 2021