لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مہلک وائرس مزید 66 زندگیاں نِگل گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار 639 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 460 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے تین ہزار 974 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 374 ہو چکی ہے ۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ، سارہ اسلم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 374,917 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 341,412 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔