مسجد میں شوٹنگ ،  صباقمر کے حق میں سکینہ سموں نے آواز اٹھا دی

01:41 PM, 18 Aug, 2020

 
لاہور:  اداکارہ سکینہ سموں نے صبا قمر کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ صبا قمر ایک اچھی اداکارہ اور رحم دل انسان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سکینہ سموں کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ مسجد میں شوٹنگ والے معاملے میں صبا قمر کے ساتھ سراسر نا انصافی ہو رہی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرنا اُن کی صلاحیتوں کی توہین ہے، چیزوں کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے ساتھی اداکاروں سے صبا کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کل کسی اور اداکار کی بھی باری ہو سکتی ہے، ساتھی اداکار خبردار ہو جائیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان میں گانا شوٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس پر دونوں اداکاروں نے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔معصوم ہیں اور قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں