سابق صدر  آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار

08:41 PM, 18 Aug, 2019

اسلام آباد: نیب نےسابق صدر  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیا۔ ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ  سے تفتیش میں لیے گئے بیانات کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد  ہو گی ۔ نئےاہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ ہیں۔

یادر ہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔

 

مزیدخبریں