عمران خان کا انتخاب بہادر اور عزت مند پاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے: حسن روحانی

08:18 PM, 18 Aug, 2018

ایران:ایرانی صدرحسن روحانی نے عمران خان کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد دی ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کاانتخاب بہادر اور عزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہو نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کاانتخاب بہادر اورعزت مندپاکستانیوں کی امنگوں کی علامت ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران پاکستانی عوام کودل کی گھرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ امیدہےعمران خان کےدوراقتدارمیں عالم اسلام کی وحدت میں اضافہ ہوگا۔

برادر ہمسایہ اسلامی ملک کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اورایران کےدوستانہ تعلقات کومزید فروغ ملےگا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکےخواہشمندہیں۔

مزیدخبریں