اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ملک کی بہت بڑی ذمہ داری دی ،بشریٰ بی بی

04:51 PM, 18 Aug, 2018

اسلام آباد : پاکستان کی خاتون اول نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے فکر مند ہو گئیں ۔ خوشی نہیں ڈری ہوئی ہوں۔ اس امر کا اظہار خاتون اول بشریٰ بی بی نے قوم کے نام اپنے پہلے پیغام میں کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر خوش نہیں بلکہ ڈری ہوئی ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ملک کی بہت بڑی ذمہ داری دی ہے ۔ انہوں نے ملک میں غربت کو کم کرنا ہے تعلیم و صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے -   اقتدارکی کرسی آنی جانی چیز ہے, انشاء اللہ عوام  کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ 

مزیدخبریں