عمران خان پاکستان کی تقدیر اور تشخص بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو

04:12 PM, 18 Aug, 2018

 عمران خان پاکستان کی تقدیر اور تشخص بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد : بھارت کے سابق کرکٹر اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان پاکستان کی تقدیر اور تشخص بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت سے محبت کا پیغام لایا ہوں اور جتنی محبت لے کر آیا تھا اس سے سو گنا لے کر واپس جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی بڑے رہنما ناکام ہو جاتے ہیں لیکن نیت بہت آگے نکل جاتی ہے۔ عمران خان پاکستان کے عالمی تشخص میں ایک اضافہ ہے اور پاکستانیوں نے جو محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

نوجوت سنگھ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے امرتسر سے سائیکل سے اسلامیہ کالج آتے تھے اور رات اسلامیہ کالج رہ کر صبح واپس امرتسر چلے جاتے تھے۔ لاہور اور امرتسر جڑواں شہر ہیں۔ عمران خان نے جو بیان دیا اس کو چھوٹے دائرے میں نہیں رکھنا چاہیے اور عمران خان ایک آس ہیں ایک امید ہیں کب تک ہم لال سمندر میں تیریں گے اور آئیں ایک نیلا سمندر بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منزلیں ان کو ملتی ہیں جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے اور پاکستانیوں نے جو محبت دی اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے بڑا دعوی کیا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے انہیں خوشخبری دی ہے کہ وہ بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے کرتار پور بارڈر کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں