عمران خان کی تقریب حلف برداری میں صرف چائے بسکٹ پیش کئے گئے

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں صرف چائے بسکٹ پیش کئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری اتنی سادگی سے کی گئی کہ آنے والے مہمانوں کے لئے صرف چائے اور بسکٹ کا اہتمام کیا گیا جبکہ  دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا اور ایک ہزار مہمانوں کو دعوت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سادگی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تقریب حلف برداری میں شریک مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ پیش کئے گئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری تقریب میں 1 ہزار مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔


مزید برآں مہمانوں کیلئے 9 ڈشز کا اہتمام کیا گیا جن میں فش فنگر، ریشمی کباب، چکن ونگس، چکن سینڈوچ، چکن پیٹس اور گلاب جامن سمیت دیگر شامل تھیں۔

تقریب میں گرین ٹی، کافی اور چائے بھی رکھی گئی۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ نے حلف اٹھایا جبکہ عمران خا ن نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کیلئے حلف اٹھایا۔