اسلام آباد: عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب کو بین الاقومی میڈیا میں خصوصی کو ریج دی گئی اور دنیا کے بیشتر بڑے ٹی وی چینلز نے تقریب حلف برداری کو براہ راست د کھا یا۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کی بین الاقومی میڈیا میں بھی پذیرائی کی گئی ۔برطانیہ، ترکی، بھارت، فرانس، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں تقریب حلف برداری کو براہ راست دکھا یا گیا۔
بی بی سی، الجزیرہ،سکائی نیوز، اور بھارتی چینلز نے عمران خان کی حلف برداری کو شہ سرخی بنا لیا۔ ٹو یٹر پر بھی منچلے عمران خان کو مبارک باد دیتے اور نئے پاکستان کی خوشی مناتے دکھائی دیئے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔