اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان حلف لیتے ہوئے صدر مملکت کی پیروی کرتے ہوئے ’روز قیامت ‘کے بجائے ’روز قیادت ‘کہہ گئے .
جب صدر ممنون حسین نے ان کی تصحیح کی تو انہوں نے دوبارہ دہرایا ’روزقیامت ‘جس کے جواب میں عمران خان نے مسکراتے ہوئے ’سوری‘ کہا اور دوبارہ حلف لینا شروع کردیا۔
عمران خان حلف لیتے ہوئے متعدد بار رکے اور ان کو اردو میں حلف لیتے ہوئے کچھ مشکل پیش آئی۔خیال رہے کہ عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں: