نعیم الحق کوعمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانےسے روک دیا گیا

10:02 AM, 18 Aug, 2018

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا۔

نعیم الحق نے کہا کہ وہ عمران خان کو لینے آئے ہیں اور ان کے ساتھ ایوان صدر جانا ہے۔ جس کے بعد سیکیورٹی حکام کی اجازت کے بعد نعیم الحق کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور وہ آج وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں