طیب اردوان نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا

11:07 PM, 18 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

استبول: طیب اردوان اور انگیلا مرکل کے اختلافات بڑھتے بڑھتے دشمنی تک پہنچ گئے، ترک صدر نے جرمن چانسلر کو ترکی کی دشمن قرار دے دیا۔

طیب اردوان نے جرمنی میں مقیم ترک شہریوں سے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام بغاوت کے بعد ہونے والی گرفتاریوں پر جرمنی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جس کے باعث انقرہ اور برلن کے تعلقات میں سرد مہری آ گئی ہے۔

اسی طرح جرمنی نے ترک صدر کو جرمنی میں خطاب کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

مزیدخبریں