اسلام آباد : سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کہ ڈان لیکس پر جمہوریت کو بچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قربانی دی۔ پہلے وزیراعظم خاموشی سے گھر جاتے تھے اب ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی بد روح سیاستدانوں اور اداروں میں ہے جس نے سازش کی۔ پی ٹی آئی بھی مہرہ ہے۔
سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سوچ ہے جس نے سب کیا اور پی ٹی آئی مہرہ ہے، پہلے وزرائے اعظم خاموشی سے گھر جاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوا، ڈان لیکس پر جمہوریت اور دہشتگردی کیخلاف قربانی دی۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن سازش میں افراد ملوث ہیں، پرویز مشرف کی بدروح سیاستدانوں اور اداروں میں ہے، جس نے سازش کی، سابق صدر کو ہم نے نہیں بھیجا لیکن روک بھی نہیں سکے، مشرف کو روکنے میں باقی اداروں نے ساتھ نہیں دیا۔پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں اب اس سوچ کا مقابلہ کرکے اسے ختم کرنا ہے، وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ہماری حکومت ہونے کے باوجود بہت کچھ ہوگیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں