اب فلم ’’راز‘‘ کے کسی سیکوئل میں کام نہیں کرنا چاہتا ، عمران ہاشمی

07:14 PM, 18 Aug, 2017

ممبئی: مایہ ناز بالی و وڈ اداکار عمران ہاشمی نے  "راز" کے سیکوئل کا حصہ بننے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب فلم ’’راز‘‘ کے کسی بھی سیکوئل کا حصہ نہیں بننا چاہتے کیونکہ شائقین میں فلموں کے سیکوئل کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران ہاشمی فلم ’’راز‘‘ کے 3 سیکوئل میں جلوہ گر ہوئے ہیں اور اب جب ان سے تازہ انٹرویو میں یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ فلم ’’راز‘‘ کے نئے سیکوئل کا حصہ بنیں گے تو انہوں نے کہا کہ انہوں سے اس چیپٹر کو بند کر دیا ہے اور اب وہ فلم ’’راز‘‘ کے کسی بھی سیکوئل میں کام نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شائقین میں فلموں کے سیکوئل کی دلچسپی کا عنصر کم ہوتا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں