اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی 'میری ٹائم' سرحدوں کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا, پاک نیوی بحرہند میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس ہوئی, کانفرنس کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کی ۔ کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی نیز گوادر بندرگاہ کی آپریشنل سرگرمیوں اور سیکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی ۔
نیول چیف نے پاک نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ۔